Game Info
انسانی تحقیقات جتنی بھی حیران کن اور ذہن وعقل کو مبہوت اور ششدر کردینے والی ہوں، ایک خاص مدت کے بعد ان کی آب وتاب اور چمک دمک ماند پڑجاتی ہے؛ لیکن یہ قرآن کریم کا اعجاز ہے کہ اس کے معارف و حقائق اور علوم وحکمت کی جدت وندرت پر امتدادِ زمانہ کا کوئی اثر مرتب نہیں ہوتا۔
مسلمان مصنّفین نے لغات، تاریخ، اصول، احکام اور دوسری بے شمار جہتوں سے قرآن کی جو خدمت انجام دی ہے، تاریخ عالم اس کی نظیر پیش کرنے سے قاصر ہے۔
اس خدمت میں عرب ومصر، بلخ ونیشاپور، سمرقند وبخارا اور دنیا کے دوسرے بلاد وممالک کے مصنّفین اور اصحابِ علم نے جہاں حصہ لیا وہیں برصغیر ہندوپاک کے علماء بھی اس کارِ عظیم میں ہرقدم پر ان کے دوش بہ دوش اور شانہ بہ شانہ رہے۔
برصغیر کے علماء کی قرآنی خدمات کا اندازہ اس سے لگایاجاسکتا ہے کہ اس موضوع پر ان کی مصنفات کی تعداد ایک ہزار سے بھی زیادہ ہے۔
علماء ہندوپاک نے قرآنی موضوعات پر اردو زبان میں جہاں بہت سی بیش قیمت کتابیں تالیف کی ہیں، وہیں انھوں نے اس موضوع پر عربی زبان میں بھی نہایت گراں قدر علمی ذخیرہ چھوڑا ہے۔
علماء ہندوپاک کی قرآنی خدمات میں ایک اہم نام تفسیرمظہری کا ہے، یہ حضرت مرزا مظہرجان جاناں کے خلیفہ اجل قاضی ثناء اللہ پانی پتی کی تالیف ہے؛ یہ کتاب عربی زبان میں لکھی گئی ہے اور دس جلدوں پر مشتمل ہے۔
قاضی ثناء اللہ صاحب: مختصر حالات
قاضی ثناء اللہ پانی پتی ۱۱۴۳ھ میں پیداہوئے، انھوں نے جس خاندان میں آنکھیں کھولیں وہ علم وفضل کا گہوارہ تھا، ان کے پیش رو بزرگوں میں سے متعدد منصبِ قضا کی زینت رہ چکے تھے، ان کے بڑے بھائی مولوی فضل اللہ ایک بلند پایہ عالم دین اورنیک صفت بزرگ تھے، وہ حضرت مرزا مظہر جان جاناں کے فیض یافتگان اوراس سلسلے کے اونچے بزرگوں میں سے تھے۔
قاضی صاحب کا سلسلہٴ نسب حضرت شیخ جلال الدین کبیر اولیاء چشتی کے واسطے سے حضرت عثمان غنی تک پہنچتا ہے۔
تفسیرمظہری
یوں تو قاضی صاحب کی تمام کتابیں معلومات وحقائق کا مرقع اور علوم ومعارف کاگنجینہ ہیں؛ لیکن ان کی کتابوں میں جو شہرت اور مقبولیت تفسیر مظہری کو حاصل ہوئی وہ ان کی کسی اور کتاب کو نہیں حاصل ہوئی۔
ذیل میں ہم اختصار کے ساتھ اس تفسیر کی ان خصوصیات کا جائزہ لیں گے، جس نے اس کو خاص و عام ہر دو طبقہ میں شہرت ومقبولیت عطا کی ہے۔
مسائل فقہیہ
تفسیرمظہری میں فقہی احکام جس کثرت سے ذکر کیے گئے ہیں کہ اگر ان سب کو بھی فقہی ترتیب پر جمع کردیا جائے تو واقعہ یہ ہے کہ احکام القرآن کے موضوع پر ایک نہایت وقیع اور قیمتی کتاب تیار ہوجائے گی۔
قاضی صاحب نے اس تفسیر میں نہ صرف یہ کہ فقہی مسائل کثرت سے ذکر کیے ہیں؛ بلکہ انھوں نے ائمہٴ فقہاء کے نقطہ ہائے نظر اور ان کے دلائل کو بھی ذکر کیا ہے، ان کے استدلال کی کمزوریوں پر بھی روشنی ڈالی ہے اور مسلکِ راجح کی ترجیحی وجوہات پر بھی سیر حاصل بحث کی ہے۔تفسیر مظہری کا یہ خاص امتیاز ہے کہ اس میں نقل روایت کا کثرت سے اہتمام کیاگیا ہے، قاضی صاحب نے فقہی احکام، تصوف وسلوک کے مسائل، فضائل سور وآیات اور فضائل تسبیحات واذکار وغیرہ کا ذکر کرتے ہوئے نہ صرف یہ کہ بہ کثرت روایات نقل کی ہیں؛ بلکہ عام مفسرین کی روش سے ہٹ کر بہت سی احادیث کے صحت وضعف پر محدثین اور ائمہ جرح و تعدیل کے اقوال کی روشنی میں بحث بھی کی ہے۔
تصوف وسلوک کے مسائل
قاضی ثناء اللہ صاحب کی شخصیت علمی اور روحانی کمالات کی جامع تھی۔ جیساکہ ان کے حالات میں گزرچکا ہے وہ ایک بلند پایہ محدث، بالغ نظر فقیہ اور باکمال مفسر ہونے کے ساتھ ایک صاحبِ باطن اور نیک صفت بزرگ بھی تھے، انھوں نے ظاہری علوم کی تحصیل کے ساتھ اپنے بزرگوں سے اخلاق و تصوف کا درس بھی لیا تھا، تصوف میں انہماک اور اپنے شیخ اور مرشد سے غایت درجہ عقیدت ومحبت ہی کا یہ اثر تھا کہ انھوں نے اپنی اس معرکة الآرا تفسیر کو اپنے شیخ کی طرف منسوب کیا۔
اس تفسیر کی ایک خاص بات یہ ہے کہ اس میں تصوف وسلوک کے بہت سے مسائل کو احادیث اور آیات سے مدلل کرکے بیان کیاگیا ہے۔
Games Related to Tafseer Mazhari تفسیر مظہری
How to Download and Play Tafseer Mazhari تفسیر مظہری on PC
- 1Download and install LDPlayer X on your PC.
- 2Enter and search for Tafseer Mazhari تفسیر مظہری in the search bar at the top left corner.
- 3Click on "Install" to download Tafseer Mazhari تفسیر مظہری automatically.
- 4Once the installation is completed, click on "Open".
- 5The game will be launched in LDPlayer automatically. Enjoy!
- 6You can also click on the game icon of Tafseer Mazhari تفسیر مظہری in LDPlayer homepage to start playing.
Advantages of Playing Tafseer Mazhari تفسیر مظہری on PC with LDPlayer X
Wider Screen
The larger PC screen allows you to capture clearer visual details in Tafseer Mazhari تفسیر مظہری.
Customized Control
Play games with mouse, keyboard & controller with your own customized setting, guaranteeing a gaming experience for Tafseer Mazhari تفسیر مظہری comparable to actual PC gaming.
Multi-instance & Synchronizer
Log in to multiple game accounts or play multiple games at the same time. A great time saver for rerolling.
Higher FPS
With more realistic and smooth visual effect, and more coherent action, visual experience and the sense of immersion for Tafseer Mazhari تفسیر مظہری is greatly optimized.
Game Assistant
Use scripts to simplify complex task processes and complete tasks automatically. Enjoy your game with ease.
Video Record
Record highlights or operation processes in Tafseer Mazhari تفسیر مظہری to share with your friends.
Computer Configuration for Tafseer Mazhari تفسیر مظہری PC Version
System
Win10 64-bit or higher, including OpenGL 4.xSystem
Win7 / Win8 / Win8.1 / Win10CPU
8th Gen Intel Core i3-8100 4-core or higher, with VT enabledCPU
Intel or AMD CPU Processor x86 / x86_64, with VT enabledGPU
NVIDIA GeForce GTX1050 Ti 2GB or higherGPU
Windows DirectX 11 / OpenGL 4.0 Graphics DriverMemory
8GB or moreMemory
At least 2GB RAMStorage
10GB or more available space for installation disk, 2GB or more available space for system diskStorage
At least 1GB available memoryMore From Maktaba Tul Ishaat
You might also like
More popular games
Free Fire
PUBG MOBILE
Mobile Legends: Bang Bang
Among Us
Brawl Stars
Clash of Clans
GODDESS OF VICTORY: NIKKE
Call of Duty: Mobile Season 10
Free Fire MAX
PUBG MOBILE LITE
Minecraft: Play with Friends
CookieRun: Kingdom
Ragnarok M: Eternal Love
Epic Seven
Call of Duty®: Mobile - Garena
Roblox
Arknights
Ragnarok X: 4th Job
Clash Royale
Black Desert Mobile
Apex Legends Mobile
Tafseer Mazhari تفسیر مظہری - FAQ
Q: Is LDPlayer X safe for players?
Q: Can I play Tafseer Mazhari تفسیر مظہری on PC?
Q: Why is LDPlayer X the best platform to play Tafseer Mazhari تفسیر مظہری on PC?
The powerful built-in Android emulator lets you immerse yourself in every small detail of the game.
Additionally, it allows you to simply play numerous popular games in your browser, such as Brawl Stars and Roblox.
You can also enjoy the best top-up discount for popular games on LDShop.